ممبئی، 24 مئی (یو این آئی) بینک آف انڈیا (بی او آئی) نے منگل کے روز بتایا کہ اس نے خالص سود کی آمدنی میں اضافہ اور قرضوں کی وصولی میں بہتری کی وجہ سے 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں اسے 606 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ۔
مالی
سال 2020-21 کی چوتھی سہ ماہی میں بینک کا خالص منافع 250 کروڑ روپے تھا ۔
بینک نے ایک بیان میں کہا کہ جنوری-مارچ 2022 کی سہ ماہی میں بینک کی خالص سود آمدنی ( این آئی آئی) 35.77 فیصد بڑھ کر 2,936 کروڑ روپے رہی ، جو مالی سال 2020-21 میں اسی دوران یہ ہندسہ 3,986 کروڑ روپے تھا ۔