نئی دہلی/23ڈسمبر(ایجنسی) پیچھلے دنوں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی کچھ شاخوں نے دیگر شاخوں میں ضم کرنے اور کچھ اے ٹی ایم کو بند کرنے کے بعد بینکوں سے جوڑی ہوئی ایک اور بڑی خبر آرہی ہے۔ اب عوامی سیکٹر کے بڑے بینکوں میں سے ایک بینک آف انڈیا (بی او آئ) لاگت کم کرنے کے لیے قریب 700
اے ٹی ایم کو بند کرنے جا رہا ہے. اس کے علاوہ، بینک 300 دیگر اے ٹی ایم کو بھی بند کرنے پر غور کرے گا. بینک کے اس فیصلے سے بینک آف انڈیا کے گراہکوں کو پریشانی ہوسکتی ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک کی طرف سے فروری 2018 تک ان اے ٹی ایم مشینوں کو بند کرنے کی منصوبہ بندی پر عمل کیاجاسکتا ہے۔