نئی دہلی، 5فروری (یو این آئی) پبلک سیکٹر کے بینک آف بڑودہ(بی او بی) کا رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں خالص منافع اس کے گزشتہ مالی سال کی مساوی سہ ماہی کے 1061کروڑ کے مقابلے 107.06فیصد کے اضافہ کے ساتھ 2197کروڑ روپے پر پہنچ گیا۔
بینک نے سنیچر کو بتایا کہ اسے مالی سال 2021-22کی تیسری سہ ماہی میں 2197کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے، جو مالی سال 2021-21کی مساوی سہ ماہی کے 1061کروڑ روپے کے مقابلہ میں
107.06فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران اس کی سود سے ہونے والی آمدنی 7477کروڑ روپے کے مقابلہ 14.38فیصد بڑھ کر 8522کروڑ روپے ہوگئی۔
اسی طرح اس کی آپریٹنگ آمدنی 10388کروڑ روپے کے مقابلہ میں 6.57فیصد بڑھ کر 11071کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ حالانکہ اس دوران اس کا آپریٹنگ خرچ بھی 5304کروڑ روپے کے مقابلے میں 5.35فیصد بڑھ کر 5588کروڑ روپے ہوگیا ہے۔مذکورہ مدت میں اس کا غیر فعال اثاثہ(این پی اے) بھی 2.39فیصد سے کم ہوکر 2.25فیصد پر آگیا ہے۔