نئی دہلی ، 28 جولائی ( یواین آئی) کابینہ نے بدھ کے روز ڈپازٹ انشورنس اور کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن ترمیمی بل ، 2021 کو منظوری دے دی ، جس میں بینک کےڈوبنے کی صورت میں جمع کرنے والوں کو 90 دن میں جمع بیمہ رقم فراہم کرنے کا التزام کیا ہے
۔
وزیراعظم نریندرمودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں بینک کھاتہ رکھنےوالے صارفین کے لئے ایک بڑا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے نامہ نگاروں کو یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کومانسون سیشن میں ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔