نئی دہلی/18اپریل(ایجنسی) ملک کی معروف گاڑیاں بنانے والی کمپنی بجاج آٹو نے اپنی چھوٹی کار Qute کو لانچ کردیا ہے، اس کار کا گراہکوں کے درمیان لمبے وقت سے انتظار کیا جارہا ہے، بجاج کیوٹ Qute ایک Quadricycle ہے، جسے پرائیوٹ کا کمرشیل دونوں طرح کے وہیکل کے طور
پر رجسٹرڈ کیا جاسکتا ہے، کیوٹ کو کمپنی نے پیٹرول اور سی این جی دونوں ویرینٹ میں لانچ کیا ہے، پیٹرول ویرینٹ کا ایکس شو روم قیمت 2.48 لاکھ ہے اور سی این جی ویرینٹ کا ایکس شوروم قیمت 2.78 لاکھ روپے ہے، یعنی سی این جی ویرینٹ پیٹرول سے 30 ہزار روپے مہنگا ہے-
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.