نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) ہاؤسنگ لون فراہم کرنے والی کمپنی بجاج ہاؤسنگ فنانس کا اسٹیٹ مینجمنٹ یونٹ (اے ایم یو) 50,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
کمپنی نےآج یہاں جاری بیان میں یہ اطلاع فراہم کرتے ہو ئے کہا کہ
مارچ 2018 میں ایک خود مختار یونٹ کے طور پر کام کرنا شروع کیا تھا، اور صرف چار برسوں کے کاروبار میں یہ کامیابی حاصل کی ۔
کاروبار کے پہلے سال یعنی مالی سال 2019 میں اس نے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے ایم یو کو 10,000 کروڑ روپے تک پہنچایا ۔