نئی دہلی/2اپریل(ایجنسی) ایک زمانہ تھا اسکوٹر کا اور اب زمانہ آگیا ہے سکوٹی کا، بازار میں کئی اسکوٹی ہے جو کافی اسٹائلش اور پاور فل بھی ہے، قریب ڈیڑھ عرصے پہلے بائیک کا مطلب LML، ویسپا، بجاج چیتک ہوا کرتا تھا، آٹومیٹک بائیک کے بازار میں آجانے کے بعد دھیرے-دھیرے اسکا چلن کم ہوگیا اور بعد میں اسکوٹر کا پروڈکشن بند کردیا گیا، اپنے زمانے میں بجاج چیتک کا الگ پاگلپن تھا، جنہیں گاڑیاں سے پیار تھا انکے گھر میں اسکوٹر ضرورہوتا تھا.
بجاج چیتک کا میکنگ 1972 میں شروع کیا گیا تھا، قریب 3 دہائی تک بازار میں اسکا دبدبہ قائم رہا، لیکن دھیرے-دھیرے اسکا کریز کم ہونے لگا اور 2006 میں اسکا پروڈکشن بند کردیا
گیا، 34 سال کے دوران کمپنی نے اسے دو اسٹروک انجن سے چار اسٹروک انجن میں بدلا، ڈیزائن میں بھی تبدیلی کیے گئے، مقابلے میں یہ پچھے رہے گئی.