ممبئی 8 مئی (یو این آئی ) ملک میں لائف انشورنس کی فراہم کنندہ بڑی کمپنیوں میں سے ایک بجاج الیانز لائف انشورنس نے کفایتی شرح پر انڈ یا پور
بینک کے صارفین کے لیے خصوصی گروپ ٹرم لائف پلان متعارف کرایا ہے۔
بجاج الیانز لائف انشورنس کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر دھیرج سہگل نے پیر کے روز جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اس کفایتی تحفظ کے پلان سے صارفین کو مناسب لائف
کور کی تھوڑی سی رقم ادا کر کے اپنا یہ شروع کرنے کی سہولت ملے گی، جس سے ان کے لواحقین کو طویل مدتی مالی تحفظ فراہم ہوگا۔
مزید بر آن، بیمہ شدہ شخص کی موت ہو جانے پر بجاج الیا نزلائف گروپ ٹرم لائف کی طرف سے اس کے نامز دلوا حقین کو کوئی بھی فوری اخراجات پورا کرنے کے لیے یکمشت رقم ادا کرے گی اور اس کے ساتھ ہی خاندان کو 5، 7 یا 10 سال کی مدت تک مستقل ادائیگی کی شکل میں ماہانہ آمدنی مہیا کرائے گی۔