: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 10 دسمبر ( یواین آئی) آیوشمان بھارت پردھان منتری جن اروگیہ یوجنا کے تحت اب تک ادا کی گئی رقومات میں سے 60 فیصد پرائیوٹ اسپتالوں کو دی گئی ہے ۔مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج راجیہ سبھا میں ضمیمہ سوالات کے جواب میں یہ معلومات دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت گزشتہ 5 دسمبر تک کل 65 لاکھ 45 ہزار 733 لوگوں کے علاج کے لئے مختلف اسپتالوں داخل کرایا گیا۔ان کے علاج پر 9549 کروڑ روپے خرچ آئے اور اس میں سے 60 فیصد رقومات ادائیگی اسپتالوں کو اور 40 فیصد کا سرکاری اسپتال کو
کیا گیا ۔ اس اسکیم کے تحت تقر یبا 20 ہزار اسپتال پینل میں رکھے گئے ہیں۔ایک مزید سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کی تفصیلات نہیں رکھتی کہ اس کی منصوبہ بندی میں پرائیوٹ انشورنس کمپنیوں کو کتنی پریمیم رقومات دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی، تلنگانہ، مغربی بنگال اور اڈیشہ کی حکومتوں نے اس اسکیم کو نافذ نہیں کیا ۔مغربی بنگال نے اسے شروع میں نافذ کیا تھا لیکن بعد میں چھوڑ دیا۔ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت مختص انشورنس رقم پانچ لاکھ میں اضافے کرنے کی ابھی تجویز نہیں ہے ۔