: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 19 فروری ( یواین آئی ) وزیر صحت ہرش وردھن نے جمعہ کے روز کہا کہ دنیا میں آیور وید کی قبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور کورونا دور کے بعد ملک میں آیورویدک ادویات کا کاروبار 50 سے 90 فیصد کی شرح سے بڑھ رہا ہے ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے پتنجلی کی کورونا کی تسلیم شدہ دوا کورو نل کو جاری کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کورونا کے دور سے پہلے آیورویدک ادویات کا کاروبار 15 سے 20 فیصد کی شرح
سے بڑھ رہا تھا ، جس میں اب 50 سے 90 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ کورونا کے دور سے پہلے ملک میں آیورویدک کمپنیوں کا مجموعی سالانہ کاروبار 30000 کروڑ روپے کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں آیورویدک ادویات کی بڑھتی ہوئی قبولیت کی وجہ سے اس کے کاروبار میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے برآمدات میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے لوگ آیوروید ک ادویات کا استعمال بھی کرتے ہیں لیکن اسے قبول نہیں کرنا چاہتے۔