نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) فضائی ایندھن کی قیمتوں میں آج ایک پندرہ دن کے وقفہ پر دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فضائی کرایہ بھی مہنگا ہونے کی خدشہ ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی
انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج فضائی ایندھن کی قیمت 2،354.07 روپے یعنی 3.57 فیصد اضافے کے ساتھ 68،262.35 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی۔
اس سے قبل 16 جون کو اس میں 2.68 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔