نئی دہلی، 30دسمبر (یو این آئی) ٹیلی کام سیکٹر میں پالیسی اصلاحات کے تحت حکومت نے آڈیو کانفرنسنگ، آڈیو ٹیکس، وائس میل سروس کے لئے لائسنس کے نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے ان خدمات کے لائسنس کو انٹیگریٹیڈ لائسنس(یو ایل) کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان
کے لئے اس وقت الگ لائسنس رکھنے والے خدمات دہندگان کے لئے نیا نظام متبادل کے طورپر بنا رہے گا۔
نئے لائسنس ہولڈروں اور موجودہ لائسنس ہولڈروں کی لائسنس فیس ایڈجسٹڈ گراس ریونیو(اے جی آر) کا آٹھ فیصد ہوگا، جو یو ایل کے دیگر لائسنس ہولڈروں کے برابر ہے۔