: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی،25 مارچ(ذرائع) یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد، زیادہ تر لوگ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف بڑھ گئے۔ RBI کے نئے اصولوں کے مطابق، 1 مئی سے صارفین کو اے ٹی ایم سے مفت حد کے بعد ہر لین دین کے لیے بعد 2 روپے اضافی دینے ہوں گے۔ اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے
پر فی لین دین 19 روپے کا خرچ آئے گا، پہلے 17 روپے تھا- اس کے علاوہ، اگر صارف اے ٹی ایم کا استعمال پیسے نکالنے سے الگ دوسرے کاموں جیسے بیلنس انکوائری کے لیے کرتا ہے تو 1 روپے اضافی دینے ہونگے-آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق، اکاؤنٹ بیلنس چیک کرنے پر اب فی لین دین 7 روپے خرچ ہونگے- جو اس وقت 6 روپے ہے۔