ممبئی/29مارچ(ایجنسی) ڈی ٹی ایچ اور اوٹی ٹی میں ہندوستان کی معروف کمپنی ٹاٹا اسکائی محض 75 روپے میں بہتر مواد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، اسکے لیے گراہکوں کو کوئی انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹاٹا اسکائی ورلڈ اسکرین سبھی گراہکوں کے لیے کفایتی قیمت پر دستیاب ہے، یہ
مواد نہ صرف لارج اسکرین پر مہیا ہے بلکہ گراہکوں کے موبائل یا لیاپ ٹاپ پر بھی دیکھنے کو ملے گا.
اسکائی کے چیف کنٹینٹ آفیسر ارون نے کہا، 'ٹاٹا اسکائی ورلڈ اسکرین لانچنگ کے ساتھ ہم فلم اور ٹیلی ویژن کے شوقین کے لیے نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ دنیا بھر سے مشہور سٹوریز کے اشتہار فری 650 گھنٹے کی پیشکش کررہے ہیں.