نئی دہلی، 12 مارچ (یو این آئی) مواصلات، الیکٹرانکس ، انفارمیشن ٹکنالوجی اور ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اتوار کو ’ٹرائی ایکٹ کے 25 سال: اسٹیک ہولڈرس (ٹیلی کام، براڈکاسٹنگ، آئی ٹی، اے ای آر اے اور آدھار) کے لیے آگے کی
راہ‘ پر ایک سیمینار کا افتتاح کریں گے۔
ٹیلی کام ڈسپیوٹ سیٹلمنٹ اینڈ اپیلیٹ ٹریبونل (ٹی ڈی ایس اے ٹی) اتوار کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) ایکٹ کے 25 سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک سیمینار کا اہتمام کرے گا۔