the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 29 نومبر (ایجنسی) مودی حکومت کے سابق چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنيم نے نوٹ کی منسوخی کو ملک کے لئے بڑا، سفاکانہ اور مالیاتی دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غیر منظم سیکٹر پر بہت برا اثر پڑا۔
مسٹر سبرامنیم کے اعلی اقتصادی مشیر کے عہدے پر رہتے ہوئے ہی نومبر 2016 میں حکومت نے نوٹ کی منسوخی کا اہم فیصلہ کیا تھا۔

مسٹرا سبرمنيم نے اسی سال جون میں نجی وجوہات کی بنا پرعہدہ چھوڑ دیا تھا لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنی کتاب میں اس فیصلے کو ملک کے لئے مہلک قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنی اس کتاب 'آف كاؤنسیل: دی چیلنجز آف دی مودی جیٹلی اکنامی" میں مودی حکومت کے اس فیصلے کے بارے میں لکھا ہے۔ "نوٹ کی منسوخی ایک بڑا، سفاکانہ، مالیاتی جھٹکا تھا - ایک ہی جھٹکے میں 86 فیصد کرنسی لین دین سے باہر ہو گئی ۔ واضح طور سے اس سے حقیقی جی ڈی ڈی کی ترقی متاثر ہوئی ہے۔ نوٹ کی منسوخی سے پہلے سات سہ ماہیوں میں اوسط ترقی شرح آٹھ فیصد تھی جو نوٹ کی منسوخی



کے بعد سات سہ ماہیوں میں گھٹ کر 6.8 فیصد رہ گئی"۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر 2016 کی رات آٹھ بجے قوم کے نام خصوصی ٹیلی ویژن خطاب میں اچانک 500 روپے اور ایک ہزار روپے کے اس وقت جاری 500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹوں پر عام استعمال کے لئے پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ اسی دن 12 بجے سے یہ فیصلہ نافذ کیا گیا تھا۔ سابق چیف اقتصادی مشیر نے اس کتاب میں لکھا ہے جو عام طور پر لین دین میں موجود کرنسی اور جی ڈی پی متوازی چلتی ہے لیکن،نوٹ کی منسوخی کے بعد جہاں کرنسی کا گراف بالکل نیچے آگیا۔ وہیں جی ڈی ڈی کے گراف پر بہت کم اثر پڑا۔ ایسا اس لئے ہوا کیونکہ جی ڈی پی کے اعداد و شمار روایتی معیشت کی بنیاد پر تیار کئے جاتے ہیں۔ غیر رسمی شعبے (غیرمنظم) کی سرگرمیوں کی پیمائش کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ لہذا، روایتی شعبے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر غیر روایتی شعبے کے لئے اندازً اعداد و شمار تیار کئے جاتے ہیں۔ عام حالات میں یہ طریقہ درست ہوسکتا ہے، لیکن نوٹ کی منسوخی کے بڑے جھٹکے کے بعد غیر منظم سیکٹر ہی متاثر ہوا ہے۔ اس طریقے سے ترقی کی شرح کے صحیح اعداد و شمار دستیاب نہیں ہوتے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.