the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،21مئی(یواین آئی)کورونا وائرس(کوویڈ 19)وبا کی وجہ سے دو مہینے تک بند گھریلو مسافر پروازیں 25 مئی سے کئی نئی ہدایات کے ساتھ دوبارہ شروع ہورہی ہیں جن میں ہوائی اڈے پر کم از کم دو گھنٹے پہلے پہنچنا اور آروگیئے سیتو ایپ کا استعمال ضروری ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈوں کےلئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی)میں مسافروں کا ہوائی اڈے پر کم از کم دو گھنٹے پہلے پہنچنا لازمی کیا گیا ہے۔صرف انہیں مسافروں کو ٹرمینل بلڈنگ میں داخل ہونے دیا جائےگا جن کی پرواز اگلے چار گھنٹے میں ہے۔ٹرمینل میں داخلے سے



پہلے ہی مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جائےگی اور بغیر علامات والے مسافروں کو ہی داخل ہونے کی اجازت ملے گی۔
مسافروں کےلئے ان کے موبائل میں آروگئے سیتو ایپ ہونا الزمی کیا گیا ہے ۔ایپ پر ہرا نشان نہ نظر آنے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا حالانکہ 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو آروگئے سیتو ایپ کی لازمیت سے چھوٹ دی گئی ہے۔
کوویڈ 19 کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کےلئے 25 مارچ سے ملک میں سبھ مسافر پروازیں بند ہیں۔شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کو اعلان کیاتھا کہ 25 مئی سے گھریلوے مسافر پروازیں دوبارہ شروع ہوں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.