نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) مرکزی رہائش اور شہری امور کے سکریٹری درگا شنکر مشرا نے منگل کے روز کہا کہ نیشنل کیپیٹل ریجنل پلاننگ بورڈ (این سی آر پی بی)
کے تحت تقریباً 31000 کروڑ روپیے کے پروجیکٹس میں 15000 کروڑ روپیے کا قرض منظور کیا جا چکا ہے۔
ساتھ ہی 18,500 کروڑ روپیے سے زیادہ لاگت کی 265 پروجیکٹس کی تکمیل ہو گئی ہے۔