: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 27 دسمبر ( یواین آئی) مرکزی رہائش اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعہ کے روز کہا کہ پردھا ن منتری يوجنا - شہری میں ایک کروڑ مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جا چکی ہے جن میں سے تقریبا 30 لاکھ مکانات بن چکے ہیں اور 57 لاکھ مکان زیر تعمیر ہیں۔مسٹر پوری نے یہاں اپنے دفتر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک کے شہری علاقوں میں تقریبا ایک کروڑ 12 لاکھ مکانات کی مانگ ہیں جس میں سے ایک کروڑ سستے مکانات بنانے کی منظوری فراہم کر دی گئی ہے ۔ انهوےنے کہا کہ پردھان منتری آواس يوجنا- شہری دنیا میں
سب سے بڑی رہائشی سکیم ہے جس میں غریب لوگوں کو مکان بنانے کے لئے مالی مدد دی جاتی ہے ۔ اس موقع پر وزارت میں سیکریٹری درگا شنکر مشرا بھی موجود تھے۔انہوں بتایا کہ پردھان منتری آواس یوجنا میں معاشرے کے سبھی طبقوں کا دھیان رکھا گیا۔ انہوں نے عداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت 5.8 لاکھ سینئر شہری ، دو لاکھ تعمیراتی مزدور ،1.5 لاکھ گھریلو مزدور ،1.5 لاکھ کاریگر ، 0.63 معذور ،770 خواجہ سرا اور 500 کوڑ ھ کے مرٰٰیضوں کو بھی شامل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا اس اسکیم کا اہم حصہ ہے ۔