نئی دہلی،30اگسٹ (ایجنسی) حکومت نے لگژری گاڑیوں پر اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی ) چارج 15 فیصد سے 25 فیصد کرنے کے لئے جی ایس ٹی(ریاستوں کے لئے معاوضہ) ایکٹ 2017 میں ترمیم کے لئے آرڈنینس کو منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم
نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی اس تجویز کومنظور ی دی گئی۔
اجلاس کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس آرڈیننس سے جی ایس ٹی کونسل کو مسافرگاڑیوں کے دو زمرے میں جی ایس ٹی 15 فیصدسے 25 فیصد تک کرنے کا حق مل گیا ہے۔