ممبئی، 22 ستمبر (یو این آئی)زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ (زیڈ ای ای ایل) اور سونی پکچرز نیٹ ورکس انڈیا (ایس پی این آئی) میں انضمام کو زی بورڈ نے اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔
انضمام کے بعد بننے والی کمپنی
کے پاس سب سے بڑا تفریحی نیٹ ورک ہوگا۔
زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منگل کو ہونے والی میٹنگ میں سونی پکچرز نیٹ ورکس انڈیا کے ساتھ انضمام کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔