: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 18 اپریل (ذرائع) ہندوستان کا پہلا ایپل اسٹور آج ممبئی کے باندرہ-کرلا کمپلیکس میں کھل گیا ہے۔ اس اسٹور کا افتتاح ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کیا۔ ٹم کک نے اسٹور کے دروازے کھول کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس کے بعد ٹم کک
باہر آئے اور انتظار کرنے والوں کو ہاتھ ہلا کر سلام کیا اور ہندوستانی انداز میں نمستے بھی کہا۔ ٹم کک نے خود آج ایپل اسٹور پر آنے والے صارفین کو خوش آمدید کہا۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے تقریباً ایک درجن صارفین کو اسٹور میں خوش آمدید کہا۔