ممبئی، 4 اپریل (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ہی آج مقامی سطح پر ملک کے سب سے بڑے نجی بینک ایچ ڈی ایف سی اور ایچ ڈی ایف سی کے ادغام سے پرجوش سرمایہ کاروں کی جانب سے خرید کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج دو فیصد کے اچھال سے ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گی ۔
اعلان کے بعد ایچ ڈی ایف سی
بینک کے 10 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی کے نو فیصد اضافے سمیت 28 کمپنیوں کے حصص میں ہوئی زبردست خرید کے باعث بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل سینسیکس 1335.05 پوائنٹس یا 2.25 فیصد چھلانگ لگا کر ڈھائی مہینے کی بلند ترین سطح 60 ہزار کے پار 60611.74 پوائنٹس رہا ۔
اس سے پہلے اس سال 19 جنوری کو سینسیکس 60098.82 پوائنٹس پر رہا تھا ۔