the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 30 دسمبر (یواین آئی) ملک کے جنگلات اور درختوں کے رقبہ میں دو سال کےے دوران 5،188 مربع کلومیٹر یعنی 0.65 فیصد بڑھ کر 8،07،276 مربع کلومیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
جنگلات و ماحولیات،اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو یہاں ’ملک کے جنگل کے علاقے کی پوزیشن رپورٹ، 2019‘جاری کی۔ ہندوستانی جنگلات سروے کی طرف سے تیار اس دو سالہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو سال میں جنگل کے رقبہ میں جنگل 330 مربع کلومیٹر گھٹ گئے ہیں جبکہ ان کےباہر 4،306 مربع کلومیٹر بڑھے ہیں۔ جنگلوں کا کل رقبہ 7،12،249 مربع کلومیٹر درج کیا گیا ہے جو ملک کے جنگلاتی علاقے کو 21.67 فیصد ہے۔ درختوں والے علاقے 95،027 مربع کلومیٹر درج کیا گیا جو



کل اراضی علاقے کا 2.89 فیصد ہے۔
جنگل اور درختوں کارقبہ 2017 کی رپورٹ میں 8،02،088 مربع کلومیٹر درج کیا گیا تھا جو آج جاری رپورٹ میں 5،188 مربع کلومیٹر بڑھ کر 8،07،276 مربع کلومیٹر تک پہنچ گیا۔ یہ ملک کی مجموری اراضی کا24.56 فیصد ہے۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ دنیا کے مجموعی اراضی رقبہ کا محض 2.4 فیصد ہندوستان میں ہے جبکہ دنیا کی 17 فیصد آبادی اور 18 فیصد لائیوسٹاک ہمارے ملک میں ہے۔ آبادی اور لائیوسٹاک کے دباؤ کے باوجود ہندوستان ان چند ممالک میں ہے جہاں جنگل بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلسل دوسرا سروے ہے جس میں جنگل بڑھنے کی بات سامنے آئی ہے۔ چار سال میں ملک میں جنگل اور درختوں کے رقبہ 13 ہزار مربع کلو میٹر بڑھ چکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.