ممبئی،24 جنوری(ذرائع) گجرات میں ڈیری سیکٹر کی ایک سرکردہ کمپنی امول نے ملک بھر میں دودھ کی اپنی 3 بڑی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پہلی بار امول گولڈ، امول ٹی اسپیشل اور امول فریش کے 1 لیٹر پاؤچ کی قیمتوں میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ دودھ کی قیمتوں میں اس کمی سے عام صارفین کو راحت ملے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جنوری سے ہو گیا
ہے۔
امول کمپنی کے صارفین کے لیے اچھی خبر ہے۔ دیکھا جا رہا تھا کہ دودھ کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا لیکن اب کمپنی نے صارفین کو راحت دیتے ہوئے اس کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ امول کمپنی نے گجرات میں دودھ کی قیمت میں کمی کی ہے۔ امول کمپنی نے فی الحال امول گولڈ، امول تازا اور ٹی اسپیشل دودھ کے نرخوں میں کمی کی ہے۔ اس قدم سے صارفین کو کافی راحت ملنے کی امید ہے۔