آنند (گجرات)، 28فروری (یو این آئی) امول برانڈ کے نام سے دودھ اور دودھ کی دیگر مصنوعات بنانے والی گجرا ت کو آپریٹیو ملک مارکٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) نے پورے ملک میں کل سے اپنے فریش برآنڈ کے دودھ کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امول کی جانب سے آج جاری بیان کے مطابق
امول فریش پورے ملک کے جن بازاروں میں دستیاب ہے، وہ اس کی قیمت میں مذکورہ اضافہ کے علاوہ گجرات کے احمد آباد اور سوراشٹر علاقہ کے بازاروں میں کل یعنی یکم مارچ سے امول گولڈ، تازہ اور شکتی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
گولڈ کی قیمت 30روپے 500ملی لیٹر، امول تازہ 24روپے فی 500ملی لیٹر اور امول شکتی 27روپے فی 500ملی لیٹر ہوگی۔