نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئي) سپریم کورٹ نے ایمیزون - فیوچر- ریلائنس معاہدہ کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے سامنے زیر التواء کارروائی پر پیر کے روز روک لگا دی جسٹس روہنگٹن نریمن، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس ریشیکیش رائے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایمیزون کی جانب سے
دائر خصوصی اجازت کی عرضي (ایس ایل پی) کی سماعت کے دوران یہ حکم امتناعی جاری کیا۔
عدالت عظمی نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ میں سماعت پر روک لگائے گی اور اس معاملے وہ خود آئندہ سماعت کرے گی۔
بنچ نے اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لئے 4 مئی کی تاریخ طے کی ہے۔