ممبئی، 25 فروری (یو این آئی) ٹیلی کام سروس کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے جمعہ کو کہا کہ اس نے ٹیلی کام ٹاور کمپنی انڈس ٹاورس میں ووڈافون کی 4.7 فیصد حصہ داری خریدنے کا قرار کیا ہے۔
برطانیہ کی کمپنی ووڈافون اس سودے سے ملنے والی آمدنی کو انڈس ٹاور س میں اپنے واجبات کو نمٹانے اور ہندوستان میں جوائنٹ وینچر کمپنی
ووڈافون-آئیڈیا میں سرمایہ کاری پر خرچ کرے گی۔
بھارتی ایئرٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاہدے پر اس شرط پر دستخط کیے جا رہے ہیں کہ اس میں ملنے والی رقم کو ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ (وی آئی ایل) میں نئی شیئرکیپٹل کے طور پر لگایا جائے گا اور ساتھ ہی اسے انڈس ٹاورس کی بقایا واجبات کو ختم کرنے کے لیے منتقل کیا جائے گا۔