: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/26فروری(ایجنسی) ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ایئرٹیل نے ایک بڑا اعلان کیا ہے. کمپنی اب اپنے صارفین کو گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں پر تیز رفتار انٹرنیٹ ڈیٹا کنیکٹوٹی دے گی. اس سہولت کے لئے ایئر ٹیل نے گلوبل گروپ 'seamless Alliance الائنس' کے ساتھ معاہدہ کیا ہے. ایئر ٹیل نے کہا ہے کہ اس
کے یوزرس کو اب فلائٹ میں بغیر رکاوٹ کے تیز انٹرنیٹ ملے گا. کمپنی نے جاری بیان میں کہا کہ عالمی گروپ 'seamless Alliance الائنس' میں ون ویب، ایئربس، ڈیلٹا اور سپرنٹ جیسی کمپنیاں شامل ہیں. یہ سبھی مل کر اڑان کے دوران بھی صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے لئے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کریں گے.