نئی دہلی، 19 اکتوبر ، (یو این آئی) ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنی بھارتی ایر ٹیل اور ایر کسن نے آج ایر ٹیل 5 جی نیٹ ورک پر امیر کسن کے پری کمرشیل ریڈیوسڈ کیپ بلیٹی (ریڈ کیپ) سافٹ ویئر کا کامیاب ٹیسٹ
کیا۔
کمپنی نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کو الکم ٹکنالوجی انک کے ساتھ اس کے 5 جی ریڈ کیپ ٹیسٹ ماڈیول کا استعمال کر کے 5 جی ٹی ڈی ڈی نیٹ ورک پر کیا گیا ہندوستان میں ریڈ کیپ کے پہلے نفاذ اور توثیق کی تصدیق کرتا ہے۔