نئی دہلی، 7 مارچ (یو این آئی) ملک کے تیسرے بڑے نجی بینک ایکسس بینک اور ٹیلی کام خدمات کی کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے آج کئی مالیاتی حلول کے ذریعے ہندوستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی ترقی کو مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیا۔
ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنانےمیں تیز
ی لانے کے لیے آئندہ مہینوں میں ایکسس بینک اور ایئرٹیل خاص طور پر ایئرٹیل کے 34 کروڑ سے زیادہ صارفین کے لیےمتعدد جدیدمالیاتی پیشکش اور ڈیجیٹل خدمات شروع کریں گے۔
ان میں صنعت کے معروف فوائد کے ساتھ پہلے سے منظور شدہ فوری فوائد’ بائے ناؤ پے لیٹر‘ وغیرہ فوائد والا کو-برانڈڈ کریڈٹ کارڈز شامل ہوں گے۔