کولکتہ، 15 فروری (یو این آئی) ہندوستان کی معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھارتی ایئر ٹیل نے بدھ کو شمال مشرقی شہروں کو ہیما، دیما پور، ایزول، گنگ ٹوک، سلیچر ، ڈبر و گڑھ
اور تینس کیا میں اپنی جدید ترین 5 جی
خدمات کا آغاز کیا۔
ائر ٹیل 5 جی پلس پہلے سے ہی گوہاٹی، شیلانگ ، امپھال، اگر تلہ اور ایٹا نگر میں دستیاب ہے۔
ائر ٹیل 5 جی پلس خدمات صارفین کے لیے مرحلہ وار دستیاب ہوں گی کیونکہ کمپنی اپنے نیٹ ورک کی توسیع اور رول آؤٹ کو مکمل کرتی ہے۔