نئی دہلی ، 29 جولائی (یو این آئی) ائیرپورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ترمیمی) بل 2021 کو جمعرات کے روز ایوان زیریں لوک سبھا میں صوتی ووٹوں کے ذریعے بغیر کسی بحث کے منظورکرلیا گیا۔
شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے اس بل کے حوالہ سے کہا کہ حکومت کا مقصد عام لوگوں ، غریبوں ، دیہی علاقوں میں رہنے
والے لوگوں اور چھوٹے شہروں میں سستے ہوائی سفر کی سہولت مہیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے بیشتر حصوں تک قابل رسائی ہوائی سفر مہیا کرانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سفر کو انتہائی یکساں اور جمہوریت کی طرح بنایا گیا ہے اور اب صرف امیروں کی بجائے غریب لوگوں کو ہوائی سفر مہیا کیا جارہا ہے۔