نئی دہلی/23فروری(ایجنسی) دیوالیہ کا اعلان ہونے سے پہلے ہی ٹیلی کام کمپنی ایئرسل ٹھپ پڑ گئی ہے، دو دن سے کمپنی کا سرور پوری طرح سے ٹھپ ہے، کمپنی کے سبھی سرکلس میں ایئرسل کے سم کام نہیں کررہے ہیں، ایئرسل کا سم استعمال کرنے والے یوزرس پریشان ہے، نیٹ ورک پوری طرح سے بند ہوچکا ہے، قرض میں ڈوبی اس کمپنی نے حال ہی میں دیوالیہ ہونے کی عرضی دی
تھی، لیکن بند ہونے سے پہلے ہی کمپنی کے سرور نے کام کرنا بند کردیا ہے.
ایئرسل صارفین کو کال ڈراپ نو سگنل جیسی پریشانیوں سے گذررہے ہیں، کپمنی پیچھلے 6 مہینوں ے کوئی فنڈ جٹا پائی، کمپنی کے سی ای او نے اپنے ملازمین کو میل کے ذریعہ یہ معلومات دی ہے، آنے والے وقت میں کمپنی کی حالت اور خراب ہونے کی امید ہے، کمپنی خود کو دیوالیہ اعلان کرنا چاہتی ہے-