: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/5جون(ایجنسی) سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم ایرسیل میکسس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے آج پیش ہوئے۔
اس معاملے میں مسٹر چدمبرم کو دہلی کی ایک عدالت نے راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر آئندہ دس جولائی تک کے لئے روک لگادی ہے۔ ا ی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ 3500کروڑ روپے کے ایر سیل میکسس سودے میں مسٹر چدمبرم کے رول کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ ایجنسی نے مسٹر چدمبرم کا بیان درج کیا کیوں کہ اس سودے کو اس وقت منظوری ملی تھی جب وہ وزیر خزانہ تھے۔ ای ڈی کے مطابق مسٹر چدمبرم نے
اپنے وزارت خزانہ کے دور ان مارچ 2006میں غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ کے ذریعہ گلوبل کمیونیکیشن ہولڈنگ سروس لمیٹیڈ کو ایر سیل میں سرمایہ کاری کی منظوری دی تھی ۔ ایجنسی کے مطابق سابق مرکزی وزیر صرف چھ سو کروڑ روپے تک کے پروجیکٹوں کو منظور کرنے کے اہل تھے اور اس سے زیادہ رقم کے پروجیکٹوں کے لئے اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی کی منظوری کی ضرور ت تھی۔ مسٹر چدمبرم پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایر سیل میکسس کو ایف ڈی آئی کے سفارش کے لئے اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی کو نظر انداز کردیا تھا ۔ ای ڈی کے مطابق ایر سیل میکسس ڈیل میں اس وقت کے وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کابینہ کمیٹی کی اجازت کے بغیر ہی منظوری دی تھی ۔ جب کہ یہ سودا 3500کروڑ روپے کا تھا۔ مسٹر چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم نے اس جانچ کو سیاسی انتقام کی کارروائی قرا ردیا ہے۔