: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر مملکت سائنس اور ٹیکنالوجی(آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان میں ہوائی سفر اب اشرافیہ کا عیش و آرام نہیں رہا۔
ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا (اے ای ایس آئی کے 75 شاندار سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہوائی سفر کو عام آدمی کے سفر بنانے کا سہر اوزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے، جنہوں نے اڑان“
جیسی وژن والی اسکیموں کے ذریعے ہوائی اڈوں کی تعداد میں دو گنا اضافہ اور سستی ہوائی کرایہ کے ذریعے ہوائی سفر کو آسان بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہوائی اڈوں پر " ہوائی " چپل پہنے
لوگوں کو "ہوائی جہاز " (ہوائی پرواز میں سوار ہوتے دیکھنا ایک عام سی بات ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف ستی ہوائی کرایہ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے بلکہ گزشتہ 9 برسوں میں ہوائی اڈوں کی تعداد سال 2014 میں 75 سے بڑھ کر آج 150 سے زیادہ ہو گئی ہے۔