the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) معروف صنعتی گروپ ٹاٹا کی ملکیت والی کمپنی ایئرانڈیا کے ملازمین کوایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کی ​​سوشل سیکورٹی دستیاب ہوگی۔
مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ایئر انڈیا لمیٹڈ نے ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952 کی دفعہ 1(4) کے تحت رضاکارانہ طور پرسماجی تحفظ کے لیے درخواست دی تھی، جسے 13 جنوری سے اجازت دی گئی ہے۔
اس کے تحت ایئر انڈیا کے 7453 ملازمین کو سماجی



تحفظ کا فائدہ ملے گا۔ دسمبر 2021 کے مہینے کے لیے ای پی ایف او ​​میں ایئر انڈیا نے تعاون کیا ہے۔ ایئر انڈیا کے ملازمین کو ایک ہزار روپے کی گارنٹیڈ مینیمم پینشن اور ملازم کی موت کے معاملے میں خاندان اور انحصار کرنے والوں کو پنشن دستیاب ہوگی۔
ممبر کی موت کی صورت میں ایک یقینی انشورنس کافائدہ کم ازکم 2.50 لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ 7 لاکھ روپے کی حد کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ اس فائدے کے لیے ای پی ایف او کور ملازمین سے کوئی پریمیم نہیں لیاجاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.