نئی دہلی،27جون(ایجنسی) ہوابازی کی خدمات فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کا نقصان 31 مارچ 2019 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 42.77 فیصد بڑھ کر 7635.46 کروڑ روپیے ہو گیا جو پانچ سال میں سب سے زیادہ ہے۔
شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے لوک سبھا میں جمعرات کو ایک سوال
کے تحریری جواب میں بتایا کہ ایئر انڈیا کو مالی سال 2018۔19 میں 7635.46 کروڑ روپیے کا نقصان ہوا ہے۔ اس سے پہلے مالی سال 2017۔18 میں کمپنی کو 5348.18 کروڑ روپیے اور 2016۔17 میں 6452.59 کروڑ روپیے کا نقصان ہو اتھا۔ مالی سال 2015۔16 میں ایئر انڈیا نے 3836.78 کروڑ روپیے اور 2014۔15 میں 5859.91کروڑ روپیے کا نقصان ہوا تھا۔