نئی دہلی، 08 اکتوبر (یو این آئی) حکومت نے زبردست قرض سے دبی سرکاری ائرلائن ائر انڈیا کو ملک کی سب سے معروف صنعتی کمپنی ٹاٹا سنز کو 18،000 کروڑ روپے میں
مکمل حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس طرح 67 برسوں بعد یہ کمپنی دوبارہ اپنے اصل مالک کے پاس چلی جائے گی۔
یہ معاہدہ دسمبر 2021 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔