نئی دہلی، 14 اپریل (یواین آئی) مائیکروسافٹ ملک کی چھ ریاستوں کے 10 اضلاع کے منتخب 100 دیہاتوں میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کے لئے آگے آیا ہے تاکہ اسمارٹ اور منظم زراعت کے لئے کاشت کاروں کو انٹرفیس تیار کیا جاسکے جس میں کٹائی کے بعد کے انتظام اورتقسیم
شامل ہیں۔
اس سلسلے میں بدھ کے روز وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کی موجودگی میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔
اس کے تحت اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، گجرات ، ہریانہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش کے منتخب دیہات میں پائلٹ پروجیکٹس شروع کئے جائیں گے۔