ممبئی، 16 اپریل (یواین آئی) بینکنگ، توانائی اورتیل اور گیس گروپوں کی کمپنیوں میں خریداری سے گھریلو شیئر بازار جمعرات کو ابتدائی گراوٹ سے ابھرتے ہوئے پون فیصدی کی برتری پر بند ہوئے۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکش سینسیکس 222.80 پوائنٹ یعنی 0.73 فیصد کی تیزی کے ساتھ 30,602.61 پوائنٹ پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی بھی 67.50 پوائنٹ یعنی 0.76 فیصد بڑھ کر 8,992.80 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔
مسلسل دو مرتبہ کاروباری دن میں گراوٹ میں رہنے کے بعد گھریلو شیئر بازاروں میں رونق لوٹی
ہے۔
مجھولی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کار خریداری کررہے ہیں۔ بی ایس ای مڈ کیپ 1.42 فیصد بھر کر11578.31پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.71 فیصد کی برتری کے ساتھ 10543.65 پر بند ہوا۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں این ٹی پی سی کے شیئر سب سے زیادہ بڑھے۔ آئی سی آئی سی آئی بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ٹائٹن، ایل اینڈ ٹی، سن فارما اور نیسلے کے شیئر بھی تین فیصد سے پانچ فیصد بڑھے۔ آئی ٹی اور ٹیک گروپوں میں گراوٹ رہی۔ ایچ سی ایل ٹکنالوجی کے شیئر نے سینسیکس میں سب سے زیادہ چار فیصد کا نقصان اٹھایا۔