ممبئی، 23 نومبر (یو این آئی) دنیا کے بڑے شیئر بازاروں کے دباؤ کے درمیان گھریلو سطح پر پچھلے سیشن میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے ہونے والی خریداری سے شیئر بازار بلندی پر پہنچنے میں کامیاب رہے اور اس دوران بی ایس ای کا سینسیکس0.3 فیصد اور این ایس ای کا نفٹی 0.5 فیصد کی تیزی
میں رہا۔
بی ایس ای کا 30 شیئروالا انڈیکس سینسیکس 198.44 پوائنٹس بڑھ کر 58664.33 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 86.80 پوائنٹس بڑھ کر 17503.35 پر پہنچ گیا۔
بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کی زیادہ توجہ خریداری پر تھی۔