ممبئی، 12 مئی (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مہندرا اینڈ مہندرا ، ایس بی آئی ، ٹاٹا موٹرز، ماروتی اور ریلائنس سمیت 19 ہیوی ویٹ کمپنیوں میں مقامی خریداری کی وجہ سے سینسیکس آج پانچ ماہ بعد 62 ہزار
کا ہندسہ عبور کر گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 123.38 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 62027.90 پوائنٹس پر 62 ہزار پوائنٹس کی پانچ ماہ کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا۔
اس سے پہلے گزشتہ سال 14 دسمبر کو سینسیکس 62677.91 پر تھا۔