نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) ایک سرکردہ اسپورٹس ویئر برانڈاڈیڈاس انڈیانے ملک بھر میں اپنے صارفین کو ایک اعلی اورڈیجیٹل شاپنگ کا تجربہ پیش کرنے کے لیے اپنی موبائل شاپنگ ایپ لانچ کی ہے۔
اسپورٹس اوراسٹائل کے گھر اڈیڈاس ایپ کا ہدف صارفین کو عالمی معیار کے
پروڈکٹس کے قریب لانا ہے اور اس کے لیے انہیں برانڈ کی جدید ترین اسپورٹس پیشکش، اسنیکر ڈراپس، موسمی ایپرل ریلیز اور گیئر تک فوری رسائی دی جاتی ہے جو ان کی نجی اسٹائل سے مطابقت رکھتے ہیں۔
موبائل ایپ صارفین کو خریداری کا ذاتی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔