نئی دہلی، 14 دسمبر ( یواین آئی) ریزرو بینک آف انڈیا نے زرعی معاون کام کاج کے لیے زرعی قرض کی حد کو 1.6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ زرعی شعبے کی حمایت کے ایک قدم کے طور پر اور بڑھتی ہوئی لاگتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے، بھار یہ ریزرو بینک نے بغیر ضمانت کے زرعی قرضوں کی حد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس میں منسلک
زرعی سر گرمیوں کے لیے بھی قرضے شامل ہیں۔ موجودہ قرض کی ودہ قرض کی حد ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے بڑھا کر فی قرض دہندہ دولاکھ کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ افراط زر اور زرعی اخراجات میں اضافے کے اثرات کو تسلیم کرتا ہے اور کسانوں کو مالیاتی سہولت فراہم کرنے کا مقصد رکھتا ہے تا کہ وہ بغیر ضمانت قرض حاصل کر کے اپنی عملی اور ترقیاتی ضروریات پوری کر سکیں۔