ممبئی 28 اکتوبر (یو این آئی) پرائیویٹ سیکٹر کی سب سے بڑی تھرمل پاور کمپنی اڈانی پاور لمیٹڈ کا رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی خالص منافع 49.9 فیصد کم ہو کر 3297.52 کروڑ روپے ہو گیا جو کہ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 6594.17
کروڑ روپے تھا۔
کمپنی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد پیر کو اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ مالی سال 25-2024 کی جولائی ۔ ستمبر سہ ماہی میں اسے 3297.52 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا، جو کہ مالی سال کے اسی سہ ماہی کے 6594.17 کروڑ روپے سے 49.9 فیصد کم ہے۔