نئی دہلی، یکم ستمبر (یو این آئي) سولر سیل اور ماڈیول تیار کرنے والی دنیا کی انٹیگریٹیڈ سولر کمپنیوں میں سے ایک اڈانی گروپ نے دنیا میں سب سے بڑے شمسی توانائی پیدا کرنے والے کی رینکنگ میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔
اڈانی گروپ کی کمپنی اے جی ای
ایل نے 10.1 گیگا واٹ کے پروجیکٹوں کی زیر تعمیراور ظاہری صلاحیت کے لحاظ سے عالمی درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے جس سے یہ بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹ بنانے میں یقینی طور پر سرفہرست کمپنی بن گئي ہے۔
اس گروپ کا شمسی پورٹ فولیو 12.32 گیگا واٹ ہے۔