نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اڈانی گروپ کی کمپنیوں سے متعلق ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ تنازعہ سے متعلق تحقیقات مکمل کرنے کے لئے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف
انڈیا ( سیبی) کی درخواست پر جمعہ کو کہا کہ معاملہ حکم کی منظوری کے لیے پیر کو سماعت کی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے اشارہ دیا کہ وہ سیبی کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید تین ماہ کا وقت دے سکتا ہے۔