ممبئی، 14 جولائی (یو این آئی) اڈانی انٹر پرائزز لمیٹیڈ کی معاون اکائی اڈانی ایئر پورٹ ہولڈنگس لمیٹیڈ کو ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ کا انتظامی کنٹرول مل گیا ہے۔
اڈانی گروپ نے کل دیر رات ایک بیان میں کہا کہ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو چلانے والی
کمپنی جی وی کے گروپ نے اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگ لمیٹیڈ کو اس ہوائی اڈے کا انتظامی کنٹرول سونپ دیا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ اڈانی ایئر پورٹ ہولڈنگ لمیٹیڈآئندہ ماہ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر شروع کرے گی اور الگے 90 دنوں میں اس کے لئے مالی انتظام مکمل کرلیا جائے گا۔