نئی دہلی، 02 ستمبر (یو این آئی)قابل تجدید انرجی کے شعبے کی ملک کی سب سے بڑی کمپنی اڈانی گرین انرجی لیمیٹیڈ (اے جی ای ایل) نے گرین بونڈ کے ذریعے 75 کروڑ ڈالر اکٹھا کیے ہیں۔
اے جی ای
ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ، ونیت ایس جین نے کہا کہ تین سال کے لیے جاری کیے گئے اس گرین بونڈ کو سرمایہ کاروں کا 4.7 گنا سے زائد کا رسپونس ملا ہے۔
اس بونڈ پر شرح سود 4.375 فیصد متعین کی گئی ہے۔